آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ٹیسٹ 28 جنوری کو ہو گا

Last Updated On 23 January,2020 04:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ میں باؤلنگ پر پابندی لگنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے باؤلنگ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا ایکشن انگلینڈ میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد آل راؤنڈر انگلینڈ میں باؤلنگ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ ان کا ایکشن گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران رپورٹ کیا گیاتھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اسکے غیر قانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکشن کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق حفیظ کے بازو کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔ حفیظ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں باؤلنگ نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیدیا گیا

ایکشن میں ناکامی کے بعد محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی سے منظورشدہ کسی بھی سینٹرمیں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے تیار ہوں۔ چند خامیوں کی نشاندہی کے باوجود ریویو گروپ کی فائنڈنگ کو تسلیم کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای سی بی باوَلنگ ریویو گروپ کی سفارشات سے میری عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ باوَلنگ ایکشن جانچنےکےطریقہ کارمیں کچھ خامیاں ہیں۔ آئی سی سی کےزیراہتمام باوَلنگ ایکشن کےآزادانہ تجزیےکےلیےتیارہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دو بار محمد حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے ایکشن میں تبدیلی لاتے ہوئے اس خامی کو دور کیا تھا۔ انگلینڈ میں لگنے والی پابندی صرف وہی تک محدود ہو گئی اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ چیز نظر آتی ہے تو محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر ایک مرتبہ پھرپابندی لگ سکتی ہے۔

ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پروفیسر کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ 28 جنوری کو لمز یونیورسٹی میں ہو گا۔