نوشہرہ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے خیشگی پایاں میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آ گیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق جاں بحق افراد سگے بھائی تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔