آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی بھرپور تیاریاں، 3 گھنٹے پریکٹس

Published On 27 September,2025 02:21 am

کولمبو: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف رہی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا اور آخری وارم اپ میچ کھیلے گی، آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، تمام ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔