آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، بارش کے باعث خواتین کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن منسوخ

Published On 04 October,2025 04:30 pm

کولمبو:(دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں مسلسل بارش کے باعث پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آوٹ ڈور پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی خواتین کھلاڑی آج شام ان ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔

یاد رہے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 5 اکتوبر کو دوسرا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔