کوہستان: (دنیا نیوز) کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں مزید گرفتاریاں کر لی گئیں۔
نیب خیبرپختونخوا نے مزید 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا، ،ملزموں کے قبضے سے 18 ملین روپے ریکور کر لئے، گرفتار ملزمان کی تعداد 32 ہو گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کو کوہستان اور ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا جن سے مزید تحقیقات جاری ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے 25 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کرچکی ہے۔
نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ اس مالی سکینڈل میں اعلیٰ سطح پر کرپشن، عوامی وسائل کے غیر شفاف استعمال اور غیر قانونی مالی لین دین کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس پر انکوائری کو باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔



