صوفیانہ کلام میں بنی نوع انسان کیلئے پیغام مضمر ہے: عابدہ پروین

Last Updated On 30 April,2019 11:19 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام کی گائیکی میں بنی نوع انسان کیلئے ایسا پیغام مضمر ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ گائیکی کے دوران احساس ہی نہیں ہوتا کہ میری صوفیانہ پرفارمنس پر شرکا جھوم رہے ہوتے ہیں جو صوفیانہ کلام سے ان کے والہانہ لگاؤ کا اظہار ہے۔ گلوکارہ کا ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچپن سے ہی مجھے گانے کا شوق تھا لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ میرے اللہ نے مجھے صوفیانہ کلام پڑھنے کیلئے ہی پیدا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میں بہت طاقت ہے، ہر مذہب نسل کے لوگ اس کے سحر میں جھومتے دکھائی دیتے ہیں، صوفیا کرام کی یہ شاعری نہیں بلکہ انکا انداز گفتگو ہے جس کو مستقبل کیلئے محفوظ کیا گیا تاکہ آنے والی نسلیں اس سے فیضیاب ہو سکیں۔