سوات کے سیدو میڈیکل کالج میں آرٹ نمائش، طلبا کے فن پاروں نے رنگ بکھیر دیئے

Last Updated On 30 April,2019 09:29 am

سوات: (دنیا نیوز) سوات کے سیدو میڈیکل کالج میں آرٹ ایگزی بیشن کا انعقاد کیا گیا، طلبہ و طالبات نے فن پاروں پر رنگ بکھیر دیئے۔

سوات کے سید و میڈیکل کالج میں سجی آرٹ ایگزی بیشن میں طلبا وطالبات نے اپنی صلاحتیوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ رنگا رنگ نمائش میں شریک طلباء وطالبات نے علاقائی ثقافت سمیت دیگر موضوعات پر پینٹنگز بنائیں اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔

آرٹ نمائش کا مقصد سارا سال پڑھائی کی وجہ سے تھکے ہارے طلباء و طالبات کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔