مونٹریال: (روزنامہ دنیا) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد امریکہ میں شیڈول کنسرٹ ملتوی کر دیئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر نے ابھی اپنے "جسٹس ورلڈ ٹور" کا آغاز کیا ہی تھا کہ ان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا، بیماری کے سبب انہیں امریکہ کے شہر لاس ویگاس کے علاوہ ایریزونا اور لاس اینجلس میں شیڈول کنسرٹ ملتوی کرنے پڑے۔
گلوکار کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے تاہم ان کی ٹیم کی جانب سے ابھی ایریزونا اور لاس اینجلس کے کنسرٹ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔