امریکی ماڈل بیلا حدید کی بھارت میں حجاب پر پابندی کی مذمت

Published On 23 February,2022 09:13 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھارت میں حجاب پر پابندی کی سوشل میڈیا پر مذمت کر دی۔

 انسٹاگرام پر امریکی ماڈل نے لکھا کہ بھارت، فرانس، بیلجیم سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک جو خواتین کیخلاف فیصلے کرتے ہیں میں ان سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ غور کریں، یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ آپ خواتین کو بتائیں وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں۔

امریکی ماڈل نے کہا کہ کسی آدمی کیلئے آج کے دور میں یہ سوچنا کہ وہ ایک عورت کیلئے فیصلہ کرسکتا ہے ، صرف ہنسنے کی بات نہیں بلکہ ذہنی فتور بھی ہے۔