نیو یارک: (روزنامہ دنیا) امریکا کی عدالت نے ریالٹی ٹی وی سٹار 41 سالہ کم کرداشین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ‘سنگل’ یا ‘غیر شادی شدہ’ قرار دے دیا۔
کم کرداشین نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نے کچھ ہفتے قبل ہی درخواست دائر کی تھی کہ انہیں ‘سنگل’ یا ‘غیر شادی شدہ’ قرار دیا جائے۔
اس سے قبل کم کرداشین نے فروری 2021 میں کانیے ویسٹ سے طلاق کیلئے مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کی شادی کی رجسٹریشن کو جلد منسوخ کیا جائے ، کیوں کہ ان کے شوہر ان سے رشتے سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کانیے ویسٹ کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے معاملات کو خفیہ رکھیں اور شادی کو ختم کرکے آگے بڑھیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں اور شادی، تعلقات اور بچوں سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور انہیں اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔