لاہور: (روزنامہ دنیا) ہالی وڈ انڈسٹری سے منسلک یوکرینی نژاد اداکارہ ملا جوووچ نے روسی حملوں کے سبب اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے اپیل کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرینی نژاد امریکی اداکارہ ملا جوووچ نے روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد اپنے آبائی ملک یوکرین کے لوگوں کی اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ملا جوووچ نے انسٹاگرام پر تفصیلی نوٹ میں لکھا کہ‘اُن کے ملک اور لوگوں پر بمباری کی جا رہی ہے ، اُن کے دوست اور فیملی پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں،میرا خون اور میرا تعلق روس اور یوکرین دونوں سے ہی ہے تو جب وہ ان خوفناک مناظر کو دیکھا تو وہ ٹوٹ گئی ہیں۔
اداکارہ نے ان اداروں سے رابطے کیلئے لنک بھی دیا ہے جو کہ یوکرین کے لوگوں کی مدد کرسکتے ہیں۔