بیلا حدید مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت نہ کرنے پر نالاں

Published On 07 March,2022 10:45 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے اسی طرح مسلمان ممالک پر حملوں یا مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا نے سوشل میڈیا پر رائے زنی کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی انسان یا ملک کے ساتھ کئے جانے والے جبر اور استحصال کو جائز نہیں سمجھا جا سکتا اور ایسے اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بیلا کا کہنا تھا کہ کتنے ہی مسلم ممالک ہیں جن پر مغربی ممالک حملہ آور ہیں یا ڈرون حملے کئے جا رہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔