اداکارول سمتھ نے آسکرایوارڈجیت لیا، جیسیکا چیشٹین بہترین اداکارہ قرار

Published On 28 March,2022 10:13 am

ہالی وڈ : (دنیا نیوز) معروف ہالی وڈ اداکارول سمتھ کوبہترین اداکار کاآسکرایوارڈدیاگیا، جیسیکاچیشٹین نے شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کاآسکرایوارڈجیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ول سمتھ کوفلم کنگ رچرڈمیں بہترین اداکاری پرآسکرایوارڈسےنوازاگیا جبکہ جیسیکاچیشٹین کوفلم دی آئیزآف ٹیمی فیک میں بہترین اداکاری پرآسکرایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بہترین معاون اداکارکاآسکرایوارڈٹرائےکاٹسرنےحاصل کیا،انہیںبہترین معاون اداکارکاایوارڈفلم کوڈامیں اداکاری پردیاگیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈآریاناڈیبوس نےجیتا جو فلم ویسٹ سائیڈسٹوری میں جاندار اداکاری پر دیا گیا۔ آسکر2022میں انکانٹوبہترین اینی میٹڈفلم قرارپائی، بہترین ڈائریکٹر کا آسکرایوارڈجین کیمپیئن نےجیت لیا۔

شو کے دوران ایک ایسا لمحہ بھی آیا جس نے دیکھنے والوں کو پہلے حیران پھر پریشان کر دیا، بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتے والے ول سمتھ کو بیوی سے متعلق مذاق اتنا برا لگا کہ انہوں نے کامیڈین کرس راک کو سٹیج پر آکر تھپڑ جڑ دیا، دونوں سٹارز میں شدید تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔