لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
اس المناک خبر کی تصدیق ان کے بیٹے پارس مسرور نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے کی۔
بینا مسرور پاکستان ٹیلی ویژن کی ان نامور فنکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے گہرا اثر چھوڑا، وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں بلکہ اپنی فنی خدمات کے ساتھ ساتھ تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ رہیں۔
.jpg)
مرحومہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں اور سندھ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہونے کی وجہ سے علمی حلقوں میں بھی اُن کی پہچان قائم تھی۔
پارس مسرور نے اپنی والدہ کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے مداحوں سے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔



