فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گئے: مولانا فضل الرحمان

Last Updated On 30 March,2018 09:13 pm

پشاور: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی سطح پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلا کر فاٹا میں قیام امن کے لئے اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے۔

پشاور میں سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے اپنی حیثیت سے چیف جسٹس سے ملاقات کی، جب بڑے ملتے ہیں تو مثبت نتیجہ نکلتا ہے۔ ملالہ کے پاکستان آمد کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملالہ پاکستانی بچی ہے، اپنے ملک آئی، اچھی بات ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ سپریم کونسل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو جلد ازجلد رہا کیا جائے اور وفاقی سطح پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے جو فاٹا میں قیامِ امن کے لئے اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالانہ مالیاتی پیکج حکومت فوری طور پر مہیا کرے تا کہ فاٹا تعلیم اور صحت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ سپریم کونسل نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ فاٹا کے مستقل کے بارے میں پشاور ہائی کورٹ نے یہ رائے دی کہ فاٹا کا مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گئے۔