اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار میں ایک ہفتے میں تیسری ملاقات پنجاب ہاؤس میں ہوئی جو تقریبا سوا گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق میں ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے حکومتی امور پر بھی بات چیت کی، ملاقات میں چودھری نثار کے تحفظات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، چودھری نثار نے پارٹی میں فیصلے مشاورت سے کرنے پر زور دیا جبکہ بعض پارٹی رہنماؤں کے بیانات پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں آئنده عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔