ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کا وقت ختم

Last Updated On 22 June,2018 08:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این اے 53 سے کپتان کی قسمت کا فیصلہ پیر تک ٹل گیا، ریٹرننگ افسر اورآر او کو نوٹس جاری کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی نے این اے 53 سے آر اوکا فیصلہ چیلنج کر دیا، چیئرمین تحریک انصاف نے میانوالی سے بھی کاغذات مسترد ہونے پر اپیل کر دی۔

آر او زکے فیصلوں کیخلاف اپیل دائر کرنے کا آج آخری دن تھا، این اے 53 میں عمران خان کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر دیا۔ عمران خان کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی نے بھی فیصلہ چیلنج کر دیا۔این اے 245 سے آؤٹ قرار دینے پر فاروق ستار بھی ریویو میں چلے گئے۔ ایاز صادق نے این اے 129 کے ریٹرنگ آفیسر پر جانبداری کاالزام لگا دیا۔