کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے کسی کے بھی ہو مکمل کئے جائینگے، کراچی کو اس کا حق دیا جائے گا، پی ٹی آئی سے زیادہ ترقیاتی منصوبے کسی نے کراچی کو نہیں دیے۔
کراچی کے ضلع وسطی میں میٹرک بورڈ آفس سے ناگن چورنگی تک 5.5 کلومیٹر طویل سنگنل فری کوری ڈور کی تعمیر سخی حسن، فائِیو سٹار اور کے ڈی اے چورنگی پر تین فلائی اوورز کی تعمیر کا سنگ بنیاد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مئیر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ رکھ دیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے سب سے پہلے کراچی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پانچ ماہ میں مکمل ہوگا، منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولت ملیں گی۔
خیال رہے کہ پچھلی حکومت کی جانب سے شروع ہونا والا گرین لائن بس منصوبہ بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ سنگنل فری کوری ڈور کی تعمیر وقت پر مکمل ہوتی ہے یا نہیں؟