اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی کچھ شقوں میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ وزرا نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا موجودہ ماحول میں ایسی سکیم لائی جا سکتی ہے اور کیا کاروباری افراد اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں؟
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے ایمنسٹی سکیم میں مزید بہتری کے لیے منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔
اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم سے متعلق تمام آپشنز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایمنسٹی سکیم کی کچھ شقوں میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے اس کی فوری منظوری روک دی گئی ہے۔
The Cabinet delibrated on all aspects of proposed asset Scheme,all opttions came under threadbare discussion, it is decided that some provisions need further fine tuning, matter is pended for next Cabinet meeting.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2019
وزرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا کاروباری افراد ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور اس بات کو کیسے یقینی بنایا جائے گا کہ یہ ایمنسٹی سکیم آخری ہوگی؟