اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر سلیمان شہباز واپس نہیں آتے تو تمام جائیداد بحق سرکار ضبط ہو جائے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اب بار ثبوت بے نامی دار کے اوپر ہے، 60 دن کے اندر جائیداد کو ثابت کرنا ہوگا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ حسن اور حسین نے اپنے تمام بزنس کو دوسرے لوگوں کے نام ٹرانسفر کر دی تھی۔ ٹی ٹیز ٹرانزیکشن کے تحت شہباز شریف کے بنائے گئے اثاثوں کو فریز کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے نامی قانون کے تحت جائیداد ضبط ہو جاتی ہے، یہ کارروائی بے نامی ایکٹ کے تحت ہوئی ہے، اگر سلیمان شہباز واپس نہیں آتے تو تمام جائیداد بحق سرکار ضبط ہو جائے گی، ضبط ہونے والی پراپرٹی کا پیسہ قومی خزانے میں جائے گا۔