جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

Published On 12 August,2021 09:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ، چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

اس اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

جسٹس عائشہ اے ملک کو سپریم کورٹ کے 17 اگست کو ریٹائر ہونے والے جسٹس مشیر عالم کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔
 

Advertisement