اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے رکن سلمان نعیم کو بحال کر دیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان سے آزاد حیثیت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2 شناختی کارڈز رکھنے پر ان کی اسمبلی رکنیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔
جسٹس منیب اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔