اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رومانیہ اورسپین کے دورے پر روانہ ہو گئے، دورے کے پہلے مرحلے میں رومانیہ جائیں گے۔
وزیر خارجہ دو روز رومانیہ میں قیام کے بعد سپین جائیں گے ۔شاہ محمود رومانیہ کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تعلقات میں فروغ، باہمی تعاون،اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ دورے کے دوسرے مرحلے میں10 جنوری کو سپین جائیں گے جہاں اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔ رومانیہ اورسپین دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے تناظر میں پاکستان کے اہم شراکت دار ہیں۔