مردان: (دنیا نیوز) خبیرپختونخوا بڑی تباہی سے بچ گیا، محکمہ انسداد دہشتگردی اور انٹیلیجنس ایجنسی کی مشترکہ کارروائی میں خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مردان ریجن میں محکمہ انسداد دہشتگردی اور انٹیلیجنس ایجنسی نے مشترکہ کارروئی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم حافظ گل بہادر گروپ کا اہم دہشت گرد گرفتار کر لیا۔
گرفتار دہشتگرد کا نام عبدالکبیر ولد محمد خان بتایا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے خود کش جیکٹ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے گئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار دہشت گرد عبدالکبیر سے مزید پوچھ گچھ کا عمل جاری، اہم انکشافات متوقع ہیں۔