اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امورنے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب منگل کو ہوگی۔
زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار بلڈنگ پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہات موصول نہیں ہوئی، یکم رجب 1444 ہجری 24 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔