خیرپور: (دنیا نیوز) شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے باعث فرسٹ ائیر کا پیپر دیتے ہوے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے ٹھیڑی کے گورنمنٹ ڈگری کالج میں شدید گرمی اور بجلی کی بندش کے باعث نوجوان طالبعلم کی پیپر دیتے ہوئے حالت بگڑ گئی، نوجوان کو سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت مہتاب علی میربحر کے نام سے ہوئی جو فرسٹ ایئر کے امتحان دینے گورنمنٹ ڈگری کالج میں آیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان طالبعلم کی موت شدید گرمی کے باعث سانس لینے میں دشواری کے باعث ہوئی، طالبعلم ہسپتال پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا۔