فیض آباد دھرنا: تحقیقاتی کمیشن نے تحقیقاتی مدت ایک ماہ تک بڑھانے کی درخواست دیدی

Published On 08 January,2024 06:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیض آباد دھرنا کے تحقیقاتی کمیشن نے تحقیقاتی مدت ایک ماہ تک بڑھانے کی درخواست دے دی۔

 تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان کو بھجوائی گئی ہے، کمیشن نے سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید ضمیر الحسن کو طلب کر لیا، کمیشن نے سابق ڈی جی رینجر میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر ندیم کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

کمیشن نے سابق سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو بھی مدعو کر لیا، تمام افراد کو 9 اور 10 جنوری کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے، سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ ارشد ندیم نے بھی اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے گئے۔