اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 جنوری کو مزید 756غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 214 مرد، 178 خواتین اور 364 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کیلئے 84 گاڑیوں میں 104 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 22 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 73 ہزار 556 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔