پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کرنے کے خلاف کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے قرارداد پیش کی، قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا پی ٹی آئی اداروں بالخصوص عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن فارم 47 کے ذریعے جعلی مینڈیٹ کے حکمرانوں نے آرڈیننس جاری کیا ہے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا انتخابی ٹریبونل کے لئے اب ریٹائرڈ جج تعینات ہوں گے، حکومت کے اس اقدام کا مقصد فارم 47 والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، صوبائی اسمبلی اس آرڈیننس کی مذمت اور اس کو مسترد کرتی ہے۔