دریائے سوات کے کنارے ریسکیو 1122 کی دو ڈرونز کے ساتھ فرضی مشقیں

Published On 22 July,2025 05:30 pm

سوات: (دنیا نیوز) دریائے سوات کے کنارے ریسکیو 1122 کی جانب سے دو ڈرونز کی فرضی مشقیں کی گئیں۔

ریسکیو 1122 ترجمان بلال فیضی کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ڈرونز فراہم کیے گئے، ڈرونز کے ذریعے وزن اٹھانے سمیت مختلف تجربات ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ سسٹم اب بھی ابتدائی مراحل میں ہے، ڈرونز کی مکمل ٹیسٹنگ کے بعد مطلوبہ نتائج ملنے پر مزید ڈرونز حاصل کیے جائیں گے،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو ڈرون آپریشنز کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

بلال فیضی کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد ممکنہ مون سون ایمرجنسی سے نمٹنے کی تیاری کو جانچنا ہے، ریسکیو 1122 مکمل الرٹ، دریا کنارے کیمپس قائم، پیٹرولنگ جاری، جدید آلات دستیاب ہیں۔

ریسکیو ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس سے اپیل ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔