اسلام آباد: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف میں تحریک چلانے کا دم نہیں ہے، جلسے، جلوسوں میں خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کہا کہ مدرسے میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، ایسے واقعات کی تھام کے لیے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 30 سے 35 ایم پی ایز آزاد ہیں، جس وقت بھی ہمارے پاس نمبرز پورے ہوں گے عدم اعتماد لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے، دہشت گردی کا مقابلہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کے پی حکومت کی کارکردگی صفر ہے، اس سلسلہ میں موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے، موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کرنا ہوں گے۔