خیبرپختونخوا میں پراونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ سینٹر فار ریسرچ قائم

Published On 23 July,2025 07:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت کا پراونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ سینٹر فار ریسرچ قیام، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے لیبارٹری کا افتتاح کر دیا۔

لیبارٹری میں فوڈ ٹیسٹنگ سمیت ریسرچ پر کام کیا جائے گا، 905 ملین روپے کی لاگت سے صوبے میں پہلی سٹیٹک فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری حیات آباد پشاور میں قائم کی گئی ہے۔

پراونشل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ سینٹر فار ریسرچ حکومتی سطح پر آئی ایس او کے معیارات کے مطابق پہلی صوبائی فوڈ لیبارٹری ہے، لیبارٹری سے خوراک کا معیار جانچنے اور ملاوٹ کی نشاندہی جدید ٹیسٹنگ مشینوں سے کی جائے گی۔

یہ لیبارٹری فوڈ مائیکرو بیالوجی، فوڈ کیمسٹری اینڈ نیوٹریشنل اینالیسز، پیسٹی سائزڈ ریزیڈیو اینڈ مائیکوٹاکزن ڈیٹکشن ہیوی میٹلز اینالسز، واٹر اینڈ بیوریجز کوالٹی پر کام کرے گی۔

لیبارٹری میں ٹیسٹنگ، ڈیری، میٹ اینڈ ایڈیبل آئل ٹیسٹنگ اور سنسری ایوالوویشن کی جا سکے گی، لیبارٹری میں سپلائی چین کے 100 مختلف اشیائے خورو نوش کے تقریباً 1500 پیرا میٹرز کی ٹیسٹنگ کی جا سکے گی۔

نئی قائم کردہ لیبارٹری 8 خصوصی لیبارٹریز بلکہ آن لائن رپورٹنگ اور مرکزی MIS سسٹم سے لیس ہے، لیبارٹری صوبے کے 20 سے زائد اضلاع میں فوڈ اتھارٹی کے دفاتر کو بطور سیمپل کلکشن پوائنٹ استعمال کریں گے۔

یہ لیبارٹری ڈیجیٹل ٹریس ایبیلٹی سسٹم، آن لائن جیسی عوامی رسائی ٹولز سے بھی مربوط ہے، صوبائی فوڈ لیبارٹری میں غیر معیاری و مضر صحت ملاوٹ شدہ اجزاء اور مصنوعی کیمیکل کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

زہریلے کیمیکلز جیسے افلاٹوکسنز اور فارملین جیسے زہریلے مادوں کی نشاندہی بھی جا سکتی ہے، خوردبینی جراثیم جیسے سالمونیلا، لسٹیریا، ای-کولائی اور پھپھوندی کی مکمل جانچ بھی کی جاسکتی ہے۔

لیبارٹری میں جدید آلات جیسے GC-MS، ICP-OES اور AAS سے پانی اورمشروبات میں ہیوی میٹلز کی ٹیسٹنگ بھی ہوگی، غذا کی غذائیت، چکنائی، پروٹین، نمی، راکھ (Ash) اور توانائی کی مقدار کا مکمل تجزیہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

لیبارٹری میں دودھ و گوشت میں اینٹی بائیوٹک باقیات (Antibiotic Residues)کی موجودگی کی نشاندھی بھی کی جا سکتی ہے، حلال سرٹیفکیشن اور گوشت کی نوعیت کی شناخت مثلاً گدھے، خنزیر، کتے کے گوشت کی تصدیق کی ٹیسٹنگ بھی ہوگی۔