ٹانک:(دنیا نیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں جمعرات کو کرفیو نافذ رہے گا۔
نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کل صبح 6 تا شام 7 بجے کرفیو نافذ رہے گا ۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہوں گی جب کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ اس دوران ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رہے گی، شہری گھروں سے نہ نکلیں۔