مردان: (دنیا نیوز) دوسری شادی کیوں کی؟ خاتون سمیت بیٹیوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ رستم کے علاقہ گجرات میں پیش آیا جہاں خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔
زہرخورانی سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک بیٹی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا، متوفیہ کی دوسری بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر مقبول حسین نے ایک ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، پہلی بیوی دوسری شادی پر ناراض تھی، پولیس تھانہ چورہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔