اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تمام منافق سیاست دان اوردیگراپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیےجائیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹس ’ ایکس ‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا جوتسلسل جاری ہےاس میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) August 17, 2025
انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں سب کومیری بات صحیح طرح سمجھ آرہی ہے، سیاست دان،این جی اوزاوردیگرہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہےہیں۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان،این جی اوزاوردیگرذاتی مفادات کےلیےیہ گھناؤنی کوشش کرتےہیں، ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نےملک کوبڑی دہشت گردی سےبچالیا، ملک کوبڑی دہشت گردی سےبچانےکی تفصیلات جلد سامنےلائی جائیں گی۔