کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، نصف سے زیادہ آبادی بجلی کی ترسیل سے پھر محروم ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ ملیر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، کے الیکٹرک کے 2200 میں سے 1400 فیڈرز نے کام چھوڑ دیا۔
کے ای ہیلپ لائن پر شکایتوں کا تانتا بندھ گیا، کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی گزشتہ رات سے غائب کےالیکٹرک سسٹم کل رات سے مکمل فعال نہ ہوسکا۔
صارفین کے مطابق کے الیکٹرک کی ٹیمیں متعدد علاقوں میں صارفین کی شکایات دور کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔