سی ایس ایس کے امتحانی نتائج کا اعلان، 2.77 فیصد امیدوار کامیاب

Published On 22 August,2025 02:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025ء کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ، صرف 2.77 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

فیڈرل سروس کمیشن نے امتحانی نتائج کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کی شرح 2.77 فیصد رہی، سی ایس ایس کیلئے 18،139 امیدواروں میں سے 12 ہزار 792 افراد نے امتحانات میں حصہ لیا تاہم 354 نے کامیابی حاصل کی۔