کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب ہوگا، کسی بھی تشدد پسند گروہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ضرور ایکشن لیا جائیگا، پنجاب حکومت ٹی ایل پی کا معاملہ دیکھ رہی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں، سول و عسکری قیادت کی کاوشوں سے کامیابیاں مل رہی ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی، سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔