پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان اور افغانستان میں تجارت بدستور بند رہی، زمینی رابطے بھی 10 روز سے منقطع ہیں۔
طورخم، چمن، غلام خان، انگور اڈا بارڈر کے ذریعے تجارت معطل رہی، دونوں اطراف ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، پھل اور سبزیاں خراب ہونے لگیں، تاجروں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
کوئٹہ سے چمن کیلئے پسنجر ٹرین بارڈر کی صورتحال کے باعث چھٹے روز بھی معطل رہی، پسنجر ٹرین آج سے بحال ہونے کا امکان ہے، کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگی۔