کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری کر دیا گیا۔
ٹریکر نہ ہونے پر ڈمپر کو ایک لاکھ کا جرمانہ ہو گیا، صبح رزاق آباد میں تیز رفتار ڈمپر سے حادثہ پیش آیا تھا، ڈمپر میں ٹریکر نصب کیا گیا تھا نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ تھا۔
ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا چالان جاری کیا گیا، ڈمپر کے مالک کو ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔
حادثے کا مقام پورٹ قاسم چورنگی بتایا گیا، 14 دن میں جرمانہ ادا کرنے پر آدھی رقم دینی پڑے گی، تین ماہ کے لیے ڈرائیور کا لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر جاری ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا ای چالان ہے۔



