لاہور: (دنیا نیوز) فلپائنی باکسر مینی پیکیاؤ نے کنگ خان کیخلاف فائٹ سے انکار کر دیا، پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر کا روایتی حریف بھارتی سے مقابلہ ہونے کا امکان بڑھنے لگا۔
مکے بازی کے عالمی مقابلے میں ویلٹرویٹ چیمپئن عامر خان اِن ایکشن ہوئے، جدہ میں آسٹریلوی حریف بلی ڈِب کو ناک آؤٹ کرنے والے کنگ خان کی دھوم اور دھاک بیٹھ گئی۔ فلپائنی باکسر مینی پیکیاؤ نے رواں سال نومبر میں فائٹ سے انکار کر دیا۔
پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر نے آسٹریلوی حریف کو ہرانے کے بعد فلپائنی باکسر کو چیلنج کیا تھا، عامر خان نے گذشتہ ہفتے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راز کی بات بھی کر دی، کہتے ہیں اگلی فائٹ روایتی حریف بھارتی فائٹر سے بھی ہو سکتی ہے۔ کنگ خان جدہ میں شاندار فتح کے بعد توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔