مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 18 May,2023 06:59 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

مانچسٹر کے اتحاد سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ فٹ بال سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں مانچسٹر سٹی نے ریال میڈرڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، فاتح ٹیم نے سیمی فائنل کے دونوں لیگ میں 1-5 کی مجموعی برتری حاصل کی۔

مانچسٹر سٹی نے پہلے اور دوسرے ہاف میں 2، 2 گول کئے، پہلے ہاف کے دونوں گول برنارڈو سلوا جبکہ دوسرے ہاف میں ایڈر اور ایلواریز نے گول سکور کئے۔

چیمپئنز لیگ کا فائنل معرکہ مانچسٹر سٹی اور انٹر میلان کی ٹیموں کے درمیان 10 جون کو استنبول میں ہوگا۔

Advertisement