ای پی ایل میں آج مزید 6 میچز کھیلے جائیں گے

Published On 13 May,2023 01:09 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش پریمیئر لیگ ( ای پی ایل ) میں آج مزید 6 میچز کھیلے جائیں گے۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ اور نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایلنڈ روڈ، لیڈز  کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی جبکہ دوسرا میچ آسٹن ولا اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں چیلسی اور نوٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں سٹایمفورڈ برج، لندن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا میچ کرسٹل پیلس اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا۔

پانچویں میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں پنجہ آزمایں گی جبکہ چھٹا میچ ساؤتھمپٹن اور فلہم کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement