کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے پشین کے رہائشی سلطان محمد گولڈن نے ایک اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
سلطان محمد گولڈن نے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریورس گاڑی چلا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا، 140 کی سپیڈ 32 سیکنڈ میں حاصل کی، گاڑی کو 140 اے سپیڈ پر سوا کلو میٹر تک چلا تے رہے، سلطان محمد گولڈن نے پاکستان کا پرچم اٹھایا اور ریکارڈ بنانے کے بعد سجدہ ریز ہو گئے۔
سلطان محمد گولڈن نے کہا کہ ریکارڈ اپنے ملک کے نام کرتا ہوں، امریکی شہری نے 2022ء میں 89 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے ریورس گاڑی چلانے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔