موٹاپا دماغ کو جلد بوڑھا کرنے کا سبب

Last Updated On 29 April,2018 01:21 pm

لاہور (نیٹ نیوز ) حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا کہ موٹاپا آپ کے دماغ کو جلد بوڑھا کر سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سائنسدانوں نے 527 افراد کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے دماغ کے سفید مادے کا تجزیہ کیا۔ دماغ کا سفید مادہ دماغ کے تقریباً نصف حصے پر مشتمل ہوتا ہے اور زیادہ تر افعال سر انجام دیتا ہے۔

ماہرین نے دیکھا کہ وہ افراد جو موٹاپے کا شکار تھے ان کا دماغ زیادہ عمر کے افراد کی طرح سستی سے افعال سر انجام دے رہا تھا۔

اس سے قبل کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا تھا کہ موٹاپا ذیابیطس، کینسر اور امراض قلب کا سبب بنتا ہے اور عمر میں 8 سال کمی کرسکتا ہے۔