ہاتھ ملا کر صحت کا اندازہ لگانا ممکن

Last Updated On 30 April,2018 10:53 pm

لندن(نیٹ نیوز) دماغی صحت اور بیماریوں کی قبل ازوقت نشاندہی کے حوالے سے برطانوی ماہرین نے تحقیق کی جسکے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کسی بھی شخص کی جسمانی مضبوطی اور دماغی صحت کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ درمیانی یا ادھیڑ عمری میں کسی شخص کی اعصابی مضبوطی اور دماغی کمزوری دیکھنے کیلئے ہاتھ ملانا ہی کافی ہے جس کے بعد اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص کی اندرونی طبیعت کیسی ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ ہاتھ ملاتے وقت جن لوگوں کی گرفت مضبوط ہوتی ہے وہ مسائل کے حل نکالنے، یادداشت اور کسی بھی دوسرے شخص کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے اور کسی بھی چیز کا بہترین ردعمل دے سکتے ہیں۔