اب چارجر کے بغیر فون چارج کریں

Last Updated On 29 April,2018 03:00 pm

لاہور(نیٹ نیوز) آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنا فون اتنی ہی آسانی سے چارج کرسکیں جتنا وائی فائی استعمال کرنا آسان ہوتا ہے ؟ تو چلیں ہم آپ کو اس نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں بتاتے ہیں جس کا نام ’’وائی چارج‘‘ ہے۔

یہ ایک وائرلیس چارجنگ سسٹم ہے جس کی مدد سے دور رکھا فون بھی چارج کیا جاسکتا ہے البتہ اس مشین کے ذریعے آپ کمرے میں کہیں بھی موجود ہوں آپکا فون باآسانی چارج ہوسکتا ہے ۔جی ہاں! اس مشین کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکے ذریعے آپکو فون چارج کرنے کیلئے کسی قسم کی کیبل کی ضرورت نہیں ۔

اس سسٹم سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ کو صرف اپنا فون ڈیوائس کی جانب رکھنا ہے اور پھر آپ کا فون چارج ہونا شروع ہوجائے گا۔ یہ مشین رواں سال مارکیٹ میں آجائیگی۔