بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں بغیر پائلٹ کے سامان بردار طیارے نے آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔ کارگوڈرون مقامی طور پر تیارکیا گیا ہے۔
اے ٹی دو سو نامی ڈرون طیارے کو آزمائشی طور پر شمال مغربی صوبے شانزی کی ایک کاؤنٹی سے دوسری کاؤنٹی تک اڑایا گیا۔
انجنئیرز کا کہنا ہے کہ کارگو ڈرون اکیاون سو میٹرزکی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے اور اسے مستقبل میں سامان کی ترسیل سمیت مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔