لندن: (ویب ڈیسک) آپ انڈے تو اکثر کھاتے ہوں گے لیکن کیا آپ انڈے کو دیکھتے ہی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ صحت مندمرغی کا ہے یا نہیں، تو آئیے آپ کو صحت مند مرغی کے انڈے کی پہچان کا انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ انڈے کی زردی کا رنگ مختلف ہوتا ہے، کچھ انڈوں کی زردی گہری پیلی اور کچھ کی زردی کم پیلی ہوتی ہے۔ اکثر دیسی مرغیوں کے انڈوں کی زردی بہت زیادہ پیلی ہوتی ہے۔ اصل میں مرغی جو غذا لیتی ہے اس کا براہ راست انڈے کی زردی پر ہوتا ہے۔ اگر مرغی کو صحت مند غذا دی جائے تو اس کا انڈہ بھی صحت مند ہوتا ہے۔ اگر انڈوں کی زردی میں نارنجی پیلا رنگ دیکھنے کو ملے تو سمجھ لیں کہ مرغی بہت ہی زیادہ صحت مند ہے۔
پیلے رنگ کی زردی والے انڈے گو کہ غذائیت بخش ہوتے ہیں لیکن یہ ایسی مرغیوں سے حاصل کئے جاتے ہیں جنہیں عام سی خوراک دی جاتی ہے۔ ایسے انڈے جن کے چھلکے موٹے ہوں بھی صحت مند مرغیوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اچھی غذا پر نہ پلنے والی مرغیوں کے انڈوں کے چھلکے باریک یا کمزور ہوتے ہیں۔