اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے نیشنل جاب پورٹل قائم کردیا ۔ پورٹل پر وفاقی و صوبائی اداروں میں خالی اسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہوں گی ۔ شہری ملازمتوں سے متعلق آن لائن معلومات حاصل کر کے گھر بیٹھے اپلائی کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ہے، نیشنل جاب پورٹل نیشنل انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے قائم کیاگیاہے۔ وفاقی محکمے اور ادارے پورٹل پر اسامیاں مشتہر کرنے کے پابند ہوں گے۔
شہری ملازمتوں سے متعلق آن لائن معلومات حاصل کر کے گھر بیٹھے اپلائی کر سکیں گے ۔جاب پورٹل پر پہلے مرحلے میں وفاقی اداروں جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبائی اداروں کی خالی آسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔
این آئی ٹی بی حکام کے مطابق جاب پورٹل پر شہریوں کو ملازمتوں کے حوالے سے مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں گی ۔۔
ویب سائٹ لنک
www.njp.gov.pk